9 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے رکن کاظم جلالی نے خلیج فارس کے ملکوں سے کہا ہےکہ وہ بیرونی طاقتوں کی سازش کی طرف متوجہ ہوں اور ان کے جال میں نہ پھنسیں۔

ابنا: کاظم جلالی نے آج پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراۓ داخلہ کی جانب سے خلیج فارس کا نام بگاڑ کراستعمال کرنے نیز ایران کے خلاف الزامات پررد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ پوری تاريخ میں اس سمندر کانام خلیج فارس رہا ہے اور اپنے سیاسی نظریات کی بناپر تاریخي حقائق کی اپنے فائدے میں تحریف نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ہمسایہ ملکوں سے تعلقات بڑھانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے۔ انہوں نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے لئےبہتر ہوگا کہ وہ ایران کو اپنے مسائل ذمہ دار قرادینے کے بجائے اپنی قوموں کی آواز سنیں اور سیاسی اصلاحات کا عمل شروع کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169